پاکستان کے مایہ ناز لوک اور صوفی گلوکارعلّن فقیر کی آج برسی منائی جارہی ہے
Web Desk
4 July 2026
سندھ کی دھرتی سے ابھرنے والی امن، محبت اور تصوف کی لازوال آواز، مایہ ناز لوک اور صوفی گلوکار علّن فقیر کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ علّن فقیر محض ایک گلوکار نہیں بلکہ صوفیانہ روایات کے سچے امین تھے، جنہوں نے سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔
ان کا مخصوص اندازِ گائیکی، سر پر سندھی پگڑی، ہاتھ میں یکتارا اور چہرے پر رقص کرتی مسکراہٹ ان کی پہچان تھی۔ معروف گلوکار محمد علی شہکی کے ساتھ ان کا گایا ہوا مقبولِ عام نغمہ “تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا” آج بھی دنیا بھر میں زبان زدِ عام ہے اور سننے والوں پر وجد طاری کر دیتا ہے۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) سے بھی نوازا گیا۔ تصوف کے رنگ میں رنگا یہ درویش صفت فنکار 4 جولائی 2000ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کر گیا تھا، لیکن ان کا یکتارا، ان کی تانیں اور ان کا امن و محبت کا پیغام آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایاز صادق کے چیمبر میں پیپلز پارٹی اور حکومتی وفود کی ملاقات، نئے بلز پر تحفظات کا اظہار
27 October 2026
پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت کو 10 روز کی مہلت دے رہے: حافظ نعیم الرحمٰن
27 October 2026
فیصلہ سنا چکے، سندھ کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے عوام ہی کر سکتے ہیں: بلاول بھٹو
27 October 2026
اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل، افتتاح کے بعد قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی
27 October 2026
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
27 October 2026
ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا
27 October 2026
پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد بکنگ مکمل: عازمین نے 57.5 ارب روپے جمع کروا دیے، وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت
27 October 2026
قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
27 October 2026