اوکاڑہ میں اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے دوران 2 رشوت خور سرکاری ملازمین گرفتار
Web Desk
3 July 2026
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رشوت ستانی میں ملوث دو سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پہلی کارروائی میں واسا (WASA) کا سپروائزر مقصود احمد 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔ یہ کارروائی سول جج کی خصوصی موجودگی میں کی گئی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔
دوسری کارروائی میں میونسپل کمیٹی کا سپروائزر سلیم خان 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق، دونوں کرپٹ ملازمین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سرکار میں موجود کالی بھیڑوں اور رشوت خور عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے گا اور شہریوں کو لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری
3 July 2026
آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ
3 July 2026
’میری عمر پر تنقید چھوڑ کر کچھ نیا سوچیں‘ بشریٰ انصاری کا ناقدین کو مشورہ
3 July 2026
کراچی میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
3 July 2026
دکی میں منگنی سے واپس آنے والی وین کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی
3 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے
3 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ
3 July 2026
راولپنڈی، اٹک کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں، اعلیٰ افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے
3 July 2026