LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، واشنگٹن میں جلد ملاقات پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے 8 تاریخی ‘بال ڈراپ’  عوامی تقریب کو  ایک انتہائی محدود اور نجی ایونٹ میں تبدیل کر دیا گیا امریکہ کی 250ویں سالگرہ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 8 مرتبہ ‘بال ڈراپ’ کا تاریخی جشن، شیڈول جاری شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد 28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت، چین نے دونوں ممالک کو خبردار کردیا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت این ڈی ایم اے کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا پہلا اجلاس، مون سون خطرات کا جائزہ لیا گیا لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی، 744 اداروں کو نوٹس جاری روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

پی آئی اے کی نجکاری کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل: کامیاب بولی دہندہ کنسورشیم نے 66.67 فیصد شیئرز حاصل کر لیے

Web Desk

3 July 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں ایک تاریخی اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نجکاری کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے مادی معلومات (Material Information) ارسال کر دی گئی ہیں۔

پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط کے مطابق، کامیاب بولی دہندہ کنسورشیم نے پی آئی اے سی ایل (PIACL) کے 66.67 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں، جس کے بعد اب ‘پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ’ پی آئی اے سی ایل کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔ دوسری جانب، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے پاس پی آئی اے سی ایل کے 33.33 فیصد شیئرز برقرار رہیں گے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن معاہدے کے تحت شیئرز کی منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نجکاری معاہدے کے تحت پہلی قسط بطور تازہ ایکویٹی سرمایہ پی آئی اے میں شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پی آئی اے میں نئے شیئرز کے اجرا کے ذریعے پہلی ایکویٹی سرمایہ کاری بھی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے مطابق، 29 جون 2026 کو نجکاری معاہدے کے پہلے کمپلیشن مرحلے کی تکمیل ہوئی، جس کے تحت شیئر ٹرانسفر اور ایکویٹی سبسکرپشن کا مرحلہ کامیابی سے انجام پایا۔ نجکاری کے اس اہم ترین مرحلے کے بعد اب پی آئی اے میں ملکیت کا نیا ڈھانچہ نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے تحت کنسورشیم کو دو تہائی سے زائد حصص منتقل ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے نجکاری سے متعلق اس پیش رفت کو پکارز (PUCARS) کے ذریعے بھی باقاعدہ جاری کر دیا گیا ہے