لاہور سمیت پنجاب میں پیٹرول سپلائی سست، قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
Web Desk
3 July 2026
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی شدید متاثر ہونے کے باعث پٹرول کی قلت کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے متعدد پٹرول پمپس پر صرف چند گھنٹوں کا اسٹاک باقی رہ گیا ہے۔
پٹرول پمپس ذرائع کے مطابق، لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع کے مختلف آئل ڈپوز پر کسٹمز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی ٹیموں کی جانب سے اچانک چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان چھاپوں اور اسٹاک کی سخت جانچ پڑتال کے عمل کے باعث آئل ٹینکرز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبے کے درجنوں پٹرول پمپس کو پیٹرولیم مصنوعات کی معمول کی سپلائی فراہم نہیں کی جا سکی۔ پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر پمپس پر صرف آج کے دن کے لیے دستیاب تیل کا ذخیرہ باقی بچا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محمود کوٹ اور گھٹی آئل ڈپوز، جہاں سے روزانہ معمول کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد آئل ٹینکرز مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوتے ہیں، وہاں سے صبح سے اب تک ایک بھی آئل ٹینکر روانہ نہیں ہو سکا۔ سپلائی چین مکمل طور پر جام ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپس تک پٹرول کی رسائی بند ہو چکی ہے۔
دوسری جانب، پٹرول پمپس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کی افواہوں اور خبروں کے باعث متعدد پمپ مالکان نے نقصان سے بچنے کے لیے پہلے ہی معمول سے کم مقدار میں تیل کا آرڈر دے رکھا تھا۔ پٹرولیم ڈیلرز اور ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آئل ڈپوز پر چیکنگ کی موجودہ صورتحال اور سپلائی کا تعطل فوری طور پر حل نہ کیا گیا، تو اگلے چند گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پمپس پر پیٹرول مکمل طور پر نایاب ہو سکتا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026