پی سی بی کی جانب سے 14 کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کیلئے این او سی جاری
Web Desk
3 July 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کر دیے ہیں۔
پی سی بی حکام کے مطابق، مجموعی طور پر 14 کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کا حصہ بننے کی اجازت دی گئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے گلوبل سپر لیگ 2026ء کے لیے 13 کرکٹرز کو این او سی جاری کیا گیا ہے، جبکہ ایک کھلاڑی کو کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کھیلنے کی منظوری دی گئی ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے گلوبل سپر لیگ کے لیے جن 13 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ہے، ان میں درج ذیل نام شامل ہیں: محمد حارث، شہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، شامل حسین، فرحان یوسف، مہران ممتاز، عثمان خان، علی شبیر، محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد۔
ان کے علاوہ، پاکستان کے نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو پی سی بی نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی معروف کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر این او سی جاری کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد تمام کھلاڑی جلد ہی متعلقہ لیگز میں اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026