سکھر حیدرآباد موٹروے 5 سیکشنز میں تقسیم، عالمی بینکوں کے تعاون سے ستمبر میں معاہدے کا امکان، بلوچستان کے لیے 115 ارب روپے مختص
Web Desk
3 July 2026
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے حکام کی جانب سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ مواصلات کے حکام کی جانب سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بالخصوص سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزارتِ مواصلات کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں بلوچستان کے مواصلاتی منصوبوں کے لیے 115 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی گئی ہے تاکہ صوبے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا سکے۔
حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کو تیز رفتار اور شفاف تعمیر کے لیے 5 مختلف سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سیکشن 1 حیدرآباد سے ٹنڈو آدم تک، جس کی کل لمبائی 57 کلومیٹر ہوگی، سیکشن 2 ٹنڈو آدم سے نوابشاہ تک، جو 63.5 کلومیٹر طویل ہوگا، سیکشن 3 نوابشاہ سے نوشہرو فیروز تک، جس کی لمبائی 64.5 کلومیٹر ہے، سیکشن 4 نوشہرو فیروز سے رانی پور تک، جو 60.9 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور سیکشن 5 رانی پور سے سکھر تک، جس کی کل لمبائی 59.6 کلومیٹر ہوگی۔
وزارتِ مواصلات کے مطابق، ان مختلف سیکشنز کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ حاصل کی جا رہی ہے۔ سیکشن ایک اور دو کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تعاون سے کی جائے گی۔ سیکشن تھری کے لیے ‘اوپیک’ (OPEC) فنڈ فراہم کرے گا، جبکہ سیکشن چار اور پانچ کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (IDB) فنڈنگ کر رہا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبے کی تعمیراتی کارروائی کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے رواں سال ستمبر تک باقاعدہ کنٹریکٹ (معاہدہ) سائن کر لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026