LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قدرتی آفات کے حوالے سے رواں سال 51 اضلاع ہائی رسک قرار سعودی عرب کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں نیا اتحاد؛ پاکستان، ترکیہ اور مصر بھی شامل، امریکی جریدہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران اور امریکا معاہدے کے فالو اپ پر مثبت پیش رفت جاری ہے،عاصم افتخار اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ڈیرہ اسماعیل خان میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق،متعدد زخمی دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ سب میرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی محسن نقوی کا پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کی تقریباً تمام اہم شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ حارث سید لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج مقرر، گورنر کیلیفورنیا کا اہم اعلان کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا تاریخی فیصلہ؛ مختلف کاؤنٹیز کے لیے 14 نئے سپیریئر کورٹ ججز کا تقرر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران امریکی رکن کانگریس کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں شواہد پر مبنی جدید ٹریفک چالاننگ نظام نافذ

Web Desk

3 July 2026

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شواہد پر مبنی جدید ٹریفک چالاننگ نظام کا باقاعدہ نفاذ کر دیا ہے، جس کے تحت اب ہر ٹریفک چالان ویڈیو اور تصاویر سمیت مکمل ثبوت کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں 8070 سے ایک الرٹ ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں خلاف ورزی کے ثبوت کا لنک بھی موجود ہوگا۔ شہری اس لنک پر کلک کر کے اپنی ٹریفک خلاف ورزی کی ویڈیو اور تصاویر خود دیکھ سکیں گے۔ صوبے بھر میں ٹریفک پولیس ‘ون ایپ’ کے ذریعے یہ شواہد پر مبنی چالان جاری کرے گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر نافذ کیے گئے اس نظام کا بنیادی مقصد چالاننگ کے عمل میں شفافیت، انصاف اور شہریوں کے لیے سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اس حوالے سے بتایا کہ اس جدید نظام سے شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان ناکہ جات پر ہونے والی غیر ضروری بحث و تکرار کا خاتمہ ہوگا اور دونوں کے وقت کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ، چالان ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر اور ثبوت پر مبنی قانونی کارروائی بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک پولیس کی عوام دوست خدمات کو بہتر بنایا جا رہا ہے، کیونکہ فوری اور منصفانہ انصاف ہی ایک ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔