کروڑوں ٹن ملبہ فلسطینیوں کیلئے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں بڑی رکاوٹ بن بن گیا
Web Desk
3 July 2026
غزہ شہر کے میئر رشدی السراج نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والا کروڑوں ٹن ملبہ فلسطینیوں کے لیے اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ سے گفتگو کرتے ہوئے میئر غزہ رشدی السراج نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ شہر اور دیگر علاقوں میں اس وقت تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر طرف تباہی کے آثار موجود ہیں جس سے معمولاتِ زندگی اور بحالی کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔
رشدی السراج کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی اولین ترجیح ابتدا سے ہی سڑکوں سے ملبہ ہٹانا رہی ہے تاکہ ہنگامی امدادی گاڑیاں، بلدیاتی عملہ اور عام شہری آسانی سے نقل و حرکت کر سکیں۔ تاہم، اب سب سے بڑا چیلنج سرکاری، نجی اور تجارتی عمارتوں کے اس بھاری ملبے کو ٹھکانے لگانا ہے جو ہر طرف بکھرا ہوا ہے۔
میئر غزہ نے اقوامِ متحدہ (UN) اور دیگر بین الاقوامی امدادی و غیر سرکاری تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں میں فوری اور تیز تر مدد فراہم کریں تاکہ متاثرہ فلسطینی شہری جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں اور معمول کی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ انہوں نے اصرار کیا کہ غزہ کے عوام کی سب سے بڑی خواہش اپنے گھروں میں واپسی اور زندگیوں کی بحالی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا، تہران میں رقت آمیز مناظر
3 July 2026
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
3 July 2026
ڈی جی لبنانی داخلی سکیورٹی فورسز کی یو این عبوری امن فوج کے سربراہ سے ملاقات
3 July 2026
ایران نے امریکی قیادت میں علاقائی سکیورٹی مذاکرات مسترد کر دیے
3 July 2026
ایران کے سپریم لیڈر اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لیے پاکستان کی اہم سیاسی، مذہبی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ سرکردہ شخصیات تہران پہنچ گئیں
3 July 2026
برطانیہ میں ‘بہادر پاکستانی’ کے چرچے: شعیب نیازی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مفرور مجرم کو دبوچ لیا
3 July 2026
پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ کے بیان پر مودی سرکار منہ چھپانے لگی
3 July 2026
آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا
3 July 2026