LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی رکن کانگریس کا اسرائیل پر فوری اسلحہ پابندی عائد کرنے کا مطالبہ ڈی جی لبنانی داخلی سکیورٹی فورسز کی یو این عبوری امن فوج کے سربراہ سے ملاقات ایران نے امریکی قیادت میں علاقائی سکیورٹی مذاکرات مسترد کر دیے ایران کے سپریم لیڈر اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لیے پاکستان کی اہم سیاسی، مذہبی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ سرکردہ شخصیات تہران پہنچ گئیں برطانیہ میں ‘بہادر پاکستانی’ کے چرچے: شعیب نیازی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مفرور مجرم کو دبوچ لیا ٹیلر سوِفٹ اور ٹریوس کیلس کی ممکنہ شادی آج: ‘3 جولائی’ کی تاریخ پر مداحوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ٹیلر سوِفٹ اور ٹریوس کیلس کی شادی آج میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہوگی، سکیورٹی حکام نے تصدیق کر دی ٹیلر سوِفٹ اور ٹریوس کیلس نے خاموشی سے شادی کر لی، امریکی میڈیا کا دعویٰ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ کے بیان پر مودی سرکار منہ چھپانے لگی آسٹریا کا تہران میں سفارت خانہ معمول کے مطابق فعال ہوگیا امریکا نے ایران کی آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول قرار دیدی اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کی وادی پر بمباری اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، مذاکرات جنگ کا متبادل ہیں: جبران باسیل ٹرمپ انتظامیہ کو خدشہ تھا اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کر سکتا ہے: امریکی میڈیا پیدائشی شہریت کا کیس ہارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا پلان بی سامنے آگیا

انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے، پی ٹی اے

Web Desk

3 July 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقتاً فوقتاً سست روی یا ڈیگریڈیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (TWA) اس وقت ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے اور سروس کی مکمل بحالی کے متوقع وقت کے تعین کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس دوران صارفین کو خدمات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط (روٹس) پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی جلد سے جلد مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔