نواب شاہ: آئل ٹینکر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
Web Desk
2 July 2026
نواب شاہ میں مین روڈ پر ایک ہولناک ٹریفک حادثہ تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق، یہ افسوسناک حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی مبینہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد ملزم آئل ٹینکر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں، اور حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
روزگار کے پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ
2 July 2026
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ
2 July 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 July 2026
راجن پور: سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج
2 July 2026
سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات سے قبل 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
2 July 2026
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026