سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات سے قبل 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
Web Desk
2 July 2026
پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور جائے وقوعہ سے قبل ہی 4 مبینہ ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، شاہین آباد پولیس چوکی کی حدود میں 4 مشکوک افراد کسی بڑی ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔ پولیس ٹیم نے مشکوک جان کر جب ان کی تلاشی لی، تو ملزمان کے قبضے سے 4 عدد 30 بور پستول برآمد ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم، سبحان، ہمایوں اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ علاقے میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واردات میں شامل ان کے دیگر مفرور ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روزگار کے پائلٹ منصوبے ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ کو باقاعدہ سرکاری پروگرام بنانے کا فیصلہ
2 July 2026
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ
2 July 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 July 2026
نواب شاہ: آئل ٹینکر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
2 July 2026
راجن پور: سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج
2 July 2026
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026