Web Desk
2 July 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ تاریخی جیل اصلاحات کانفرنس کے اختتام پر ایک جامع مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے باقاعدہ دستخط کر کے اس کی توثیق کر دی ہے۔
اعلامیے میں ملک کے جیل خانوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جیلیں اس وقت اپنی اصل گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کا بوجھ اٹھا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جیلوں میں بنیادی ڈھانچے، صحت عامہ کی سہولیات، ذہنی صحت کی خدمات، قیدیوں کی بحالی، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع بھی شدید حد تک ناکافی ہیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق یہ چیلنجز نہ صرف جیلوں کے انتظام و انصرام میں رکاوٹ ہیں بلکہ انصاف تک رسائی، عوامی تحفظ، انسانی وقار اور قانون کی حکمرانی کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بامعنی اور پائیدار جیل اصلاحات کے لیے ریاست کے تینوں ستونوں یعنی ایگزیکٹو (انتظامیہ)، عدلیہ اور مقننہ کے درمیان مربوط اقدامات ناگزیر ہیں، تاہم جیلوں کے انتظام، وسائل کی فراہمی اور اصلاحات کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق غیر ضروری قید میں کمی لانے، جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے اور جیل انتظامیہ کو آئینی و انسانی حقوق کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید برآں، اعلامیے میں قیدیوں کے لیے حفظانِ صحت، معیاری غذائیت، طبی و ذہنی علاج کی سہولیات، شکایات کے فوری ازالے اور جیلوں میں تشدد و بدسلوکی سے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قیدیوں کی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، نفسیاتی معاونت، منشیات کے عادی افراد کے علاج، مہارتوں کی نشوونما اور رہائی کے بعد ان کی معاشرے میں بحالی کے پروگرامز کو وسعت دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق، جیل اصلاحات کے اس متفقہ قومی میکانزم پر عملدرآمد کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اختتامی نوٹ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جیل اصلاحات محض ایک انتظامی ضرورت نہیں بلکہ یہ آئینی، انسانی اور عوامی تحفظ کا اہم تقاضا ہیں، اور ملک میں ایک ایسا جیل نظام تشکیل دیا جائے گا جو مکمل طور پر قانونی، انسانی اور بحالی کے اصولوں پر مبنی ہو۔
متعلقہ عنوانات
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ
2 July 2026
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت
2 July 2026
نواب شاہ: آئل ٹینکر تلے کچلے جانے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
2 July 2026
راجن پور: سابق ایم پی اے سردار علی رضا خان دریشک کے خلاف مقدمہ درج
2 July 2026
سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات سے قبل 4 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
2 July 2026
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026