LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

2027 سارک گیمز کی تیاریوں کے لئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Web Desk

2 July 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت 2027 سارک گیمز کی تیاریوں سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد میں فوری طور پر “سارک گیمز سیکرٹریٹ” قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سارک گیمز کے شاندار انعقاد کے لیے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا عمل تیز کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ مالی امور، انفراسٹرکچر کی بہتری اور کھیلوں کے مقامات کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف ذیلی کمیٹیاں (سب کمیٹیاں) تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان 2027 سارک گیمز کو عالمی معیار کے مطابق منعقد کرانے کے لیے پُرعزم ہے، اور اس سلسلے میں قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی بہترین تیاری اور جدید تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ گیمز پاکستان کا مثبت اور نرم (سافٹ) تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس اہم اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، طارق باجوہ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (IPC)، صوبائی حکام اور پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی اور گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔