LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئی بھی ملک پاکستان کو بنجر زمین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اس نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرسکتے ہیں: دفترخارجہ پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

مون سون بارشوں کے پیش نظر سکولوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری

Web Desk

2 July 2026

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مون سون کے برسات کے سیزن کے پیشِ نظر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں اور تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق، تمام نجی و سرکاری اسکول اپنی عمارتوں، کلاس رومز، چھتوں، باؤنڈری والز اور گیٹس کی فوری طور پر حفاظتی جانچ (فٹنس چیکنگ) کرائیں۔ خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے تک تمام تدریسی سرگرمیاں فوری طور پر معطل رکھی جائیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کے مؤثر انتظامات کریں، اسکول میں بجلی کی وائرنگ، سوئچ بورڈز اور دیگر برقی آلات کی فوری چیکنگ کروا کر خراب کنکشنز کی مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ کرنٹ لگنے جیسے واقعات سے بچا جا سکے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید بارش، آندھی، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران طلبہ اور اسکول کے عملے کو غیر ضروری طور پر عمارت سے باہر نہ جانے دیا جائے۔ اسکولوں کے احاطے میں موجود درختوں کی کانٹ چھانٹ، کمزور شاخوں کی تلفی، چھتوں، سیڑھیوں، راہداریوں اور کھیل کے میدانوں کو پھسلن اور ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک رکھا جائے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام تعلیمی اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ اسکول میں فرسٹ ایڈ کٹ کی دستیابی اور ہنگامی رابطہ نمبرز کو نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں۔ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کیا جائے اور محکمہ موسمیات کی جاری کردہ وارننگز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی