LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ امریکا اور 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت برقرار رکھنے پر اتفاق

سکھر میں ٹرین کی کار کو ٹکر، سابق ڈی ایس پی بھائی سمیت جاں بحق

Web Desk

2 July 2026

سکھر میں ایک ہولناک اور افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک کھلے ریلوے پھاٹک کو عبور کرتے ہوئے کار کو تیز رفتار ہوجمالو ٹرین نے زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق، ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث کار جیسے ہی پٹری پر پہنچی تو سامنے سے آنے والی ہوجمالو ٹرین نے اسے اپنی زد میں لے لیا۔ ٹرین کی شدید اور ہولناک ٹکر سے کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ گاڑی میں سوار سندھ پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی دریا خان جتوئی اور ان کے بھائی عارب جتوئی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد دونوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ریلوے اور مقامی انتظامیہ کی غفلت سمیت واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے حادثے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔