LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ امریکا اور 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت برقرار رکھنے پر اتفاق

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چھ رکنی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان

Web Desk

2 July 2026

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے کامن ویلتھ گیمز کے باوقار مقابلوں کے لیے 6 رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس میں 5 مایہ ناز ایتھلیٹس اور 1 ٹیم آفیشل شامل ہیں۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی یاسر علی جیولن تھرو (نیزہ بازی) کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے، جبکہ خواتین کے مقابلوں میں فریال فاروق ڈسکس تھرو کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اسی طرح، عنصر عباس لانگ جمپ (لمبی چھلانگ) کے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے اور محمد اسماعیل 400 میٹر کی تیز رفتار دوڑ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پاکستان آرمی کے صوبیدار میجر اشرف علی کو اس اہم دورے کے لیے ٹیم آفیشل مقرر کیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی نے تمام ناموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے لیے اس قومی اسکواڈ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔