LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر انڈونیشیا میں علیحدگی پسندوں نے امریکی پائلٹ کو قتل کرکے طیارے کو آگ لگا دی پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے؛ لبنانی صدر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان جنگ بندی غفلت نہیں، ایران دفاعی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے: ترجمان ایرانی فوج لبنان اور شام کے درمیان عدم مداخلت کا معاہدہ طے پا گیا دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ امریکا اور 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت برقرار رکھنے پر اتفاق

تلہ گنگ میں نالہ انکڑ میں نہاتے ہوئے تین سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق

Web Desk

2 July 2026

تلہ گنگ کے علاقے ٹمن میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں نالہ انکڑ میں نہاتے ہوئے 3 معصوم سگے بھائی گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ان معصوم بچوں کی عمریں بالترتیب 7، 8 اور 9 سال تھیں، اور یہ تینوں سگے بھائی الیاس نامی مقامی شخص کے بیٹے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث تینوں بچے نالہ انکڑ میں نہانے کے لیے اترے تھے، لیکن پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے سخت تگ و دو کے بعد تینوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ایک ہی گھر سے تین معصوم بچوں کے جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے اور فضا شدید سوگوار ہے۔