LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

ایف بی آر نے تاریخی ریونیو ہدف حاصل کیا، اصلاحات کا عمل مزید تیز ہوگا: وزیراعظم

Web Desk

2 July 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران سے ایک اہم ملاقات میں مالی سال 26-2025 کے دوران 12.957 کھرب روپے کے محصولات کا ہدف عبور کرنے پر افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کے تمام افسران اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 26-2025 میں تقریباً 600 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی سے کاروباری برادری کو سہولت ملی اور برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز رواں مالی سال 15 کھرب روپے سے زائد محصولات کا ہدف بھی حاصل کریں گی۔

شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل منصور اعوان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، معاشی ٹیم اور ایف بی آر افسران کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم نے سمگلنگ کی روک تھام اور ایف بی آر افسران کو سکیورٹی فراہم کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈھائی برس کے دوران ایف بی آر میں اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن اور مؤثر ٹیم ورک کی بدولت ریکارڈ محصولات اکٹھے کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف بی آر میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، اسی لیے وہ خود ہر ماہ دو مرتبہ جائزہ اجلاسوں کی صدارت کرتے رہے ہیں۔ فیلڈ فارمیشنز میں اچھی شہرت کے حامل افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ادارے میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محصولات کے حصول کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان، کاروباری اور صنعتی برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا نیا آپریٹنگ ماڈل ڈیجیٹل اور کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی “فیس لیس ٹیکس نظام” پر استوار ہوگا تاکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔