LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چیئرمین سینیٹ تہران روانہ

Web Desk

2 July 2026

ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ایران روانہ ہو گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی دعوت پر تہران کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں۔ تہران پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ نے ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا انتقال ایران، پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم غیر معمولی بصیرت، دانشمندی اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل رہنما تھے اور پاکستان نے ان کی وفات سے ایک مخلص دوست کھو دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم دنیا نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی صورت میں ایک دور اندیش قائد کھو دیا ہے، جن کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ایرانی عوام کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام، دوستی اور مشترکہ اسلامی اقدار پر استوار ہیں۔

واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور بھی شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد شیڈول کیا جائے گا۔