LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی وزیراعظم شہباز شریف کل سے ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے جموں و کشمیر اور گلگت کی ترقی، عوامی فلاح کیلئے تمام اقدامات کرینگے: وزیراعظم جوہانسبرگ کی جیل میں قیدیوں کے فن پاروں نے سب کو حیران کردیا پاکستان کی مینگو ڈپلومیسی ، 76 ممالک کو آم تحفے میں دینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ؛ 1800 سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 30 فیصد کر دی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک شہری کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر کو نوٹس جاری پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن میں تاریخی معاہدہ، جدہ میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا : پاکستانی اور قطری ثالثوں کی امریکی و ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں، مثبت پیش رفت کا دعویٰ وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک نائجر میں نیا قانون، ہم جنس پرستی پر کئی بڑے سرکاری افسر گرفتار افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور یورپی دورےکیخلاف برازیل میں بڑا مظاہرہ ایران نے بحرین میں امریکی قیادت میں سکیورٹی اجلاس مسترد کر دیا سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران

وفاق المدارس العربیہ کے انتخابات؛ مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ صدر اور قاری حنیف جالندھری ناظمِ اعلیٰ منتخب

Web Desk

2 July 2026

جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کا ایک اہم مشترکہ انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد جید علماء کرام اور ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کی تجویز پر، وفاق کی 70 سالہ تاریخی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ممتاز عالمِ دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کو بلامقابلہ دوسری مرتبہ صدر جبکہ مولانا محمد حنیف جالندھری کو مسلسل ساتویں مرتبہ بلامقابلہ ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔ دونوں قائدین آئندہ 5 سالہ مدت کے لیے ملک کے سب سے بڑے دینی تعلیمی بورڈ کی قیادت سنبھالیں گے۔ یکم اور 2 جولائی کو ہونے والے ان اجلاسوں میں شرکاء نے نو منتخب قیادت کی علمی، تنظیمی اور انتظامی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی بصیرت سے وفاق المدارس تعلیمی و دینی میدان میں مزید ترقی کرے گا۔