سپورٹس بورڈ پنجاب کا سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کرانے کا اعلان
Web Desk
2 July 2026
سپورٹس بورڈ پنجاب (SBP) نے ملک میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ‘سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ’ کرانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس باوقار کرکٹ لیگ میں پاکستان کے نامور انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز شرکت کریں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرِ صدارت سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انتظامات اور حکمتِ عملی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی سپورٹس پنجاب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میگا لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے باہمی تعاون، جبکہ پاکستان ریلوے اور ایف بی آر (FBR) کے اشتراک سے کرائی جا رہی ہے۔ لیگ کا انعقاد رواں ماہ جولائی کے وسط میں کیا جائے گا۔
محمد طارق قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں ٹرافی کے لیے نبرد آزما ہوں گی، جن میں 12 میل (مردوں کی) اور 4 فی میل (خواتین کی) ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ لیگ کا فائنل معرکہ کرکٹ کے تاریخی مرکز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس اہم مشاورتی اجلاس میں بہزاد انور (کمشنر ان لینڈ ریونیو)، احمدان نذیر (وائس پریزیڈنٹ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ) اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026