اسپائیڈر مین کا پاکستانی مداحوں کیلئے خصوصی پیغام جاری
Web Desk
2 July 2026
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’اسپائیڈر مین‘ کے مداحوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ سیریز کے نئے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ (Spider-Man: Brand New Day) کی عالمی ریلیز سے قبل فلم کے مرکزی اداکار ٹام ہالینڈ اور ہالی ووڈ اسٹار جون برنتھل نے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک خصوصی اور محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس پیغام میں ٹام ہالینڈ نے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “ہیلو پاکستان! اسپائیڈرمین سیریز کو دیکھنے اور اتنے سالوں سے مسلسل اتنی محبت دینے کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مداحوں کی اسی والہانہ سپورٹ کی وجہ سے سیریز کی گزشتہ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے تمام پچھلے ریکارڈ پاش پاش کیے۔ پیغام میں ٹام ہالینڈ کے ہمراہ موجود معروف اداکار جون برنتھل نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی شائقین سے اپیل کی کہ وہ جس طرح ماضی میں اس فرینچائز کو سپورٹ کرتے آئے ہیں، بالکل اسی طرح اب آنے والے نئے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کو بھی دیکھ کر سینما گھروں میں کامیاب بنائیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی یہ سنسنی خیز اور سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ رواں ماہ کی آخری تاریخ یعنی 31 جولائی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا شائقینِ فلم کو بے صبری سے انتظار ہے۔
متعلقہ عنوانات
گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر
1 October 2026
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ
1 October 2026
غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
1 October 2026
میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور
1 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026