دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ:قومی کرکٹ ٹیم کا متوقع اسکواڈ سامنے آگیا
Web Desk
2 July 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں اور کپتان کے نام سامنے آگئے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ اسکواڈ اور کپتان کے ناموں پر اپنی اہم مشاورت مکمل کر لی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے شان مسعود کو ہی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس اہم سیریز کے لیے مجموعی طور پر 17 رکنی قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپنر امام الحق، نوجوان بیٹر اذان اویس اور عبداللہ فضل کو برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ بابر اعظم، سلمان علی آغا، ساجد خان، محمد عباس اور خرم شہزاد بھی اسکواڈ کا لازمی حصہ ہوں گے۔ اس بار سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نوجوان فاسٹ بالر عبید شاہ اور علی عثمان کو پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ انجری اور دیگر وجوہات سے باہر رہنے والے فاسٹ بالرز محمد علی اور عامر جمال کی بھی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔
دوسری جانب، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی فٹنس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں کرکٹرز نے اپنے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد گراؤنڈ میں باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی 2026 کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے روانہ ہوگی، جس کے بعد انگلینڈ کا دورہ بھی کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026