LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن, 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

Web Desk

2 July 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران مختلف شہروں میں 7 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے، جبکہ 5 اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 316.724 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 7 احراموں میں جذب کی گئی 12.160 کلوگرام آئس (Ice) برآمد کی گئی۔ اسی طرح، فیصل آباد کے ایک کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب کی گئی 6.560 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔  لاہور کے سرحدی علاقے واہگہ گاؤں میں ایک لاوارث ڈرون کی تلاشی لی گئی، جس سے 554 گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ تونسہ ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس سے 24 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو دھر لیا گیا، جبکہ سکھر کے شکار پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزم سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پشاور رنگ روڈ پر ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب گاڑی سے 3.450 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک اور اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔  دالبدین کے قریب ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں یعنی 260 کلوگرام چرس برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔