صدرِ آصف علی زرداری کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر تہنیتی پیغام
Web Desk
2 December 2025
صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اماراتی قیادت اور عوام کے نام خصوصی تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا اور دونوں ممالک کے درمیان رشتے مشترکہ مذہب، باہمی اعتماد اور نسل در نسل قائم تعلقات پر مبنی ہیں۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ان کے خاندان کا چار نسلوں پر محیط خصوصی تعلق یو اے ای سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری ایام یو اے ای میں گزارے جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مشکل برسوں میں امارات میں جلاوطنی اختیار کی۔ صدر نے کہا کہ ان کی بیٹی آج یو اے ای کو اپنا گھر بنا چکی ہے۔صدر مملکت نے اماراتی قیادت کے ساتھ دیرینہ اور گرم جوش تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید بڑھنے کا یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
صدرِ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کا خواہاں ہے
متعلقہ عنوانات
مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے
29 July 2026
پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
29 July 2026
جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ
29 July 2026
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
29 July 2026
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
29 July 2026
گزشتہ 15 روز کے دوران امریکا سے مذاکرات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کاظم غریب آبادی
29 July 2026
جنگ کے باعث ایران میں لاکھوں افراد کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا
29 July 2026