لاہور میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار
Web Desk
1 July 2026
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، شہر کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی مقدار درج ذیل رہی , جیل روڈ پر 2 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر، گلبرگ میں 2.4 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 5.4 ملی میٹر اور اپر مال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تاجپورہ میں 4.6 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 8.4 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 6.8 ملی میٹر، جبکہ سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 19.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلشن راوی میں 0.8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 3.4 ملی میٹر، سمن آباد میں 2.8 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اس پہلے اسپیل کے دوران شہر میں مجموعی طور پر اوسطاً 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کی تبدیلی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حبس کا خاتمہ ہو گیا ہے، تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026