LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اٹک میں بارش نے دو خاندان اجاڑ دیئے، دیوار اور کچی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 بچے زخمی

Web Desk

1 July 2026

ضلع اٹک اور اس کے گردونواح میں ہونے والی حالیہ شدید طوفانی بارش نے دو مختلف مقامات پر افسوسناک حادثات کو جنم دیا ہے، جن کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ بچے شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) اسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا افسوسناک واقعہ بوٹا گاؤں میں پیش آیا، جہاں مسلسل ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ایک رہائشی مکان کی خستہ حال دیوار اچانک بھرپرا کر گر گئی۔ دیوار کے ملبے تلے دب کر دو سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو الیون ٹو ٹو (1122) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد سے ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمی بچوں کو نکالا۔

دوسرا حادثہ اٹک کے نواحی گاؤں شیں باغ کلاں (پارا شیں باغ) میں پیش آیا، جہاں طوفانی بارش کے دوران ایک کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھت کا بھاری ملبہ گرنے سے 38 سالہ خاتون (زوجہ عبادت شاہ) دم توڑ گئیں، جبکہ ان کے دو بیٹے 6 سالہ مجید شاہ اور 14 سالہ حفیظ شاہ شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش اور دونوں زخمی بھائیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد سوگوار ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اسپتال میں زیرِ علاج تمام بچوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سلسلے کے باعث علاقے میں موجود کچے اور خستہ حال مکانات کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ پسماندہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔