LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان

Web Desk

1 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت آئندہ چند روز میں انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حساس معاملے پر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی دو مختلف آراء میں تقسیم ہو چکی ہے، جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی مقامی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی بھرپور حامی بتائی جا رہی ہے۔ پارٹی کے اکثریتی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کے لیے مساوی اور یکساں مواقع (Level Playing Field) میسر نہیں ہیں اور وہاں جان بوجھ کر وہی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے جو اس سے قبل گلگت بلتستان کے انتخابات کے دوران دیکھنے میں آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، کور کمیٹی کے بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ موجودہ ناموافق حالات میں انتخابات میں حصہ لینا موجودہ انتخابی نظام کی توثیق کے مترادف ہوگا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے مہاجرین اور آزاد کشمیر کی مقامی نشستوں پر مکمل بائیکاٹ کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں مبینہ طور پر جیتنے والے امیدواروں کو زبردستی ہرا دیا گیا، جبکہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ارکان کو بعد میں دباؤ کے تحت دیگر سیاسی جماعتوں میں شامل کرایا گیا۔ اس کے علاوہ، پارٹی کو آزاد کشمیر میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہ کیے جانے پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

تاہم، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تمام تحفظات کے باوجود پارٹی کے بعض رہنما اب بھی انتخابی میدان خالی نہ چھوڑنے اور انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں ہیں۔ تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت آئندہ چند روز میں اپنی اعلیٰ سطح کی مشاورت مکمل کرنے کے بعد اس اہم سیاسی فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔