LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی

راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار ہونے والے 3 خطرناک ملزمان گرفتار

Web Desk

1 July 2026

راولپنڈی میں پولیس کی تحویل سے فرار ہونے والے حوالاتیوں میں سے مزید تین خطرناک ملزمان کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے دیگر مفرور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے پر غفلت کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق، مفرور ملزمان کو کہوٹہ کے قریبی علاقے سے ایک کامیاب ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دوبارہ گرفتار ہونے والے ان خطرناک ملزمان میں ضیغم شاہ، عدیلشان اور احتشام شامل ہیں۔

دوسری طرف، سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی خالد ہمدانی کی زیرِ صدارت تھانہ کہوٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فرار حوالاتیوں کی دوبارہ گرفتاری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دو روز قبل پیش آنے والے اس واقعے میں مفرور ہونے والے 10 ملزمان میں سے 3 کو دوبارہ کامیابی سے پکڑ لیا گیا ہے۔ سی پی او نے تینوں گرفتار ملزمان کو فوری طور پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

سی پی او خالد ہمدانی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے تمام تر سائنسی اور روایتی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹ جلد مرتب کر کے پیش کرے اور سیکیورٹی کا ایسا فول پروف نظام وضع کیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے سنگین واقعات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی ایک قیدی وین پر سیکیورٹی غفلت کے باعث اس میں موجود 34 میں سے 14 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ان میں سے 4 ملزمان کو واقعے کے کچھ ہی دیر بعد موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ مزید 3 کی گرفتاری کے بعد اب تک مجموعی طور پر 7 ملزمان دوبارہ پولیس کی گرفت میں آ چکے ہیں۔