LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی

کراچی: گھریلو ملازمہ ریٹائرڈ ایف بی آر افسر کے گھر سے 40 لاکھ کی چوری کر کے فرار

Web Desk

1 July 2026

عزیز آباد کے علاقے میں ایک گھریلو ملازمہ ریٹائرڈ ایف بی آر (FBR) افسر کے گھر سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سونا چوری کر کے باآسانی فرار ہوگئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گھریلو ملازمہ نے گھر میں موجود 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کو بتایا کہ محض 6 روز قبل ہی اس ملازمہ کو گھر میں موجود کینسر کی ایک مریضہ کی تیمارداری اور دیکھ بھال کے لیے کام پر رکھا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ گھریلو ملازمہ نے ملازمت حاصل کرتے وقت اپنا شناختی کارڈ فراہم نہیں کیا تھا اور گھر والوں کو اپنا پتہ (ایڈریس) بھی غلط لکھوایا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ فلیٹ کے مین گیٹ پر تعینات چوکیدار کے پاس کام مانگنے آئی تھی، جس پر چوکیدار نے اسے متاثرہ اہلخانہ سے ملوایا اور انہوں نے بغیر کسی تصدیق کے اسے کام پر رکھ لیا۔ پولیس اب چوکیدار کے بیانات اور اردگرد کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔