آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
Web Desk
1 July 2026
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 سے قبل سیاسی منظرنامے میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ کوٹلی سے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو اہم امیدوارانِ اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی (IPP) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، جسے انتخابی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف/صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران ایل اے 8 (LA-8) کے امیدوار ملک ذوالفقارعلی اور ایل اے 10 (LA-10) کے امیدوار ملک محمد یوسف نے باقاعدہ طور پر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل، ترقیاتی منصوبوں اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید انفراسٹرکچر، بہتر سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں سے خطے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کی دیرینہ محرومیاں دور کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی آئندہ آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
اس اہم موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندوں، سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد الیاس، چوہدری امیر قابل، ملک نظام اقبال منہاس، ملک محمد مشتاق، ملک سرمد علی، چوہدری محمد اشرف، ماجد ملک ایڈووکیٹ، ملک خالد محمود اور سابق صدر اساتذہ تنظیم حافظ کاظم ملک بھی شامل تھے۔سیاسی مبصرین کے مطابق، انتخابات سے عین قبل مختلف جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی جانب سے وفاداریاں تبدیل کیے جانے سے آزاد کشمیر کی انتخابی فضا مزید گرم اور دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026