دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی انتہائی اہم قومی اثاثے ہیں، وزیراعظم
Web Desk
1 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی کے قیام و تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں جاری تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی انتہائی اہم قومی اثاثے ہیں اور ان کی تعمیر ملک کے مستقبل میں بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کا ٹیک کیمپس قائم کیا جائے، جبکہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں زیرِ تعمیر دانش اسکولوں کے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دانش اسکولوں کا ڈیزائن متعلقہ علاقوں کی ثقافت اور روایات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، جبکہ دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی میں تمام بھرتیاں مکمل شفافیت اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کی ٹیم کی جانب سے دانش اسکولوں کی تعمیر میں دکھائی جانے والی پیشرفت کو سراہا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 27 دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اسلام آباد کے علاقے کری میں دانش اسکول کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جہاں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
بریفنگ کے مطابق مختلف اضلاع میں زیرِ تعمیر دانش اسکولوں کے منصوبے اب آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور ان میں اپریل 2027 سے تدریس شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ دانش یونیورسٹی میں تدریسی عملے کی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور وہاں بھی 2027 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان تعلیمی اداروں میں پسماندہ علاقوں کے باصلاحیت طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔ اس اہم اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطا تارڑ اور خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026