LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی فرانس میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پہلا مرحلہ 18 اپریل اور دوسرا 2 مئی 2027 کو ہوگا صدر آصف علی زرداری سے وزرائے اعلیٰ سندھ اور بلوچستان کی کراچی میں اہم ملاقات ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےاقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔وزیراعظم

بھارتی نیوز چینلز ہیک، نشریات کے دوران پاکستانی قومی ترانہ چلنے لگا

Web Desk

1 July 2026

بھارت کے دو معروف نیوز چینلز کی نشریات مبینہ طور پر ہیک ہونے اور لائیو اسٹریمنگ کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ نشر کیے جانے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز تیزی سے گردش کر رہی ہیں، تاہم حکام یا چینل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ مبینہ واقعہ بھارت کے مقبول علاقائی چینلز ‘ٹی وی 9 تیلگو’ (TV9 Telugu) اور ‘فریڈم ٹی وی کنڑ’ (Freedom TV Kannada) کے ساتھ پیش آیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی صدر کی اہم تقریر کے دوران دونوں چینلز کی نشریات اچانک متاثر ہوئیں اور چند لمحوں کے لیے پاکستان کا قومی ترانہ گونج اٹھا۔

اطلاعات کے مطابق نشریات ہیک کرنے والے عناصر کی جانب سے اسکرین پر ایک پیغام بھی فلیش کیا گیا، جس میں مبینہ طور پر تنبیہ کی گئی تھی کہ “پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے. اس واقعے کے فوراً بعد دونوں چینلز کی لائیو نشریات میں خلل پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم کر دیا۔ واضح رہے کہ ‘ٹی وی 9 تیلگو’ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ (14 ملین) جبکہ ‘فریڈم ٹی وی کنڑ’ کے 1 ملین (10 لاکھ) سے زائد فالوورز موجود ہیں۔ سائبر سکیورٹی کے ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ واقعہ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ بھارتی میڈیا انڈسٹری کے سائبر سکیورٹی اور تحفظ کے نظام پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ تاہم، ہیکنگ کی اصل نوعیت، اس کے پیچھے کارفرما عناصر اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اور حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔