سہیل آفریدی کا صحافیوں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے پر اتفاق
Web Desk
1 July 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کا جلد سنگِ بنیاد رکھنے اور صحافیوں کے لیے الگ انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کارکن صحافیوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے 1 ارب روپے، میڈیا کالونیز کے لیے 50 کروڑ روپے، پشاور پریس کلب کی نئی عمارت کے لیے 15 کروڑ روپے، اور صوبائی پریس کلبوں کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، جرنلسٹس ویلفیئر انڈوومنٹ فنڈ کو 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ میڈیا اداروں کو سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی کارکن صحافیوں کے واجبات اور کم از کم اجرت کی ادائیگی سے مشروط ہوگی تاکہ ان کے حالاتِ کار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے نیو پشاور ویلی سٹی میڈیا انکلیو منصوبے پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے اور ان کے لیے مطالعاتی دوروں کے انعقاد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026