چینی کمیونسٹ پارٹی کو نئے چیلنجز سے ہم آہنگ ہونا ہوگا: شی جن پنگ
Web Desk
1 July 2026
چینی صدر شی جن پنگ نے حکمراں جماعت ‘چینی کمیونسٹ پارٹی’ (CCP) کے ارکان اور قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور نئے چیلنجز کے مطابق خود کو ڈھالیں اور ملک کی ترقی کے سفر کو تیز کریں۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی 105 ویں تاریخی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اس وقت ایک ایسے اہم دور سے گزر رہا ہے جہاں اس کے سامنے مواقع اور خطرات دونوں ایک ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ قومی اور بین الاقوامی چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے پارٹی کے اندر مکمل اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
چینی صدر نے اپنے خطاب میں پارٹی کی اندرونی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو اپنے تنظیمی نظم و ضبط کو مزید فولادی اور مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے سخت ہدایت جاری کی کہ کمیونسٹ پارٹی کی ترقی، نظریے اور پاکیزگی کو نقصان پہنچانے والے تمام منفی عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے تاکہ پارٹی کی ساکھ پر کوئی آنچ نہ آئے۔
شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی اپنی مخلصانہ قیادت کے ذریعے ملکی استحکام، معاشی ترقی اور عالمی سطح پر چین کے سفارتی و سٹریٹجک کردار کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، اور عوامی خوشحالی کے اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026