LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

پنجاب سے 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

Web Desk

1 July 2026

پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا اور وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع سے اب تک مجموعی طور پر 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندوں کو واپس ان کے ممالک ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت بھی 72 غیر قانونی طور پر مقیم افراد صوبے کے مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جنہیں ڈی پورٹ کرنے کا قانونی عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق، اب تک بے دخل کیے جانے والے افراد میں 14  ہزار سے زائد,  7 ہزار 138 ,بچے14 ہزار 529

ان افراد کی قانونی حیثیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں 11 ہزار 47 ایسے تھے جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11 ہزار 135 افراد افغان سٹیزن کارڈ (ACC) ہولڈرز تھے جبکہ 13 ہزار 537 افراد ایسے تھے جو مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

دوسری جانب، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر کے تمام پولیس افسران کو سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بغیر دستاویزات اور غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔