LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے چین: انسان نما روبوٹس نے فیکٹری میں 6 روزہ مسلسل ڈیوٹی کامیابی سے مکمل کر لی ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے، نیتن یاہو انڈونیشیا وزیر تعلیم اور گوجیک ایپ کے بانی کو کرپشن پر اربوں روپے جرمانہ اور قید مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے: ایران بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا ئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی، امریکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدے پورے کرے: اسماعیل بقائی برطانیہ کا مزید 45 ہزار غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کرنے کا اعلان فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی زیتون کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: شامی صدر احمد الشرع ایرانی نائب وزیر خارجہ کل دوحہ میں قطری حکام سے اہم ملاقات کرینگے: ایران پیدائشی شہریت پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ٹرمپ کی تنقید، کانگریس سے قانون سازی کا مطالبہ جنوبی لبنان میں بفر زون کا قیام اسرائیل کی اہم کامیابی ہے: نیتن یاہو

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سانحہ کاہنہ میں جاں بحق معصوم بچوں کے گھر پہنچ گئے

Web Desk

30 June 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ان کے مشیر ذیشان ملک اعلیٰ حکام کے ہمراہ سانحہ کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے گھر پہنچ گئے۔

کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے باعث ہونے والے المناک حادثے کے بعد آہوں، سسکیوں اور سوگوار فضا میں ذیشان ملک نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مصیبت کی اس کٹھن گھڑی میں غمزدہ اہلِ خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب آپ کے اس عظیم غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم آپ کو بالکل تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اس ہولناک سانحے پر خود انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور مشکل کے اس وقت میں انتظامیہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔