چشتیاں کنویں میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق
Web Desk
30 June 2026
پنجاب کے علاقے چشتیاں میں گندے پانی کے کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے تین افراد افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ چشتیاں کے نواحی گاؤں ’28 پھٹے والی’ میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک گندے پانی کے کنویں میں اچانک ایک بکری گر گئی تھی، جسے بحفاظت نکالنے کے لیے ایک مقامی شخص کنویں کے اندر اترا، تاہم کنویں میں موجود شدید زہریلی گیس کے باعث اس کی حالت فوری طور پر غیر ہو گئی۔
اس شخص کو بے ہوش ہوتے دیکھ کر اسے بچانے کے لیے مزید دو افراد بھی یکے بعد دیگرے کنویں میں اترے، مگر وہ بھی وہاں پھیلی زہریلی گیس کی لپیٹ میں آ گئے اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو الیون ٹو ٹو (1122) کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی شدت کے باوجود تینوں افراد کی لاشوں کو کنویں سے باہر نکالنے اور دیگر ضروری قانونی کارروائی کے لیے آپریشن مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
30 June 2026
بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا
30 June 2026
توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کی شادی کی تصاویر وائرل، خود حقیقت بیان کردی
30 June 2026
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سانحہ کاہنہ میں جاں بحق معصوم بچوں کے گھر پہنچ گئے
30 June 2026
کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال
30 June 2026
چمن میں پولیس وین سے قیدی فرار، شہر بھر میں ناکہ بندی
30 June 2026
خیبرپختونخوا میں 30 جون کے بعد نجی سکول کھولنے پر پابندی برقرار
30 June 2026
پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی زیتون کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی
30 June 2026