کاہنہ حادثے میں 14 بچوں کی ہلاکت ناقابلِ تلافی سانحہ ہے: مریم نواز
Web Desk
30 June 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں 14 معصوم بچوں کی ہلاکت ایک ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بطور ماں وہ ان والدین کی تکلیف کا بخوبی اندازہ کر سکتی ہیں جنہوں نے اپنے جگر گوشوں کو کھو دیا، اور اس عظیم دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔
مریم نواز شریف نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی تھیں، جن کے دوران ملبے سے 20 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم 14 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سنگین غفلت کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے حادثے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے حفاظتی معیار (Fitness Rules) کا جامع جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی بھی افسوسناک واقعے کی روک تھام کے لیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026