LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں 80 کروڑ کا سمگل شدہ سامان تلف، کریک ڈاؤن جاری

Web Desk

30 June 2026

پاکستان کسٹمز نے دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 80 کروڑ روپے مالیت کی ضبط شدہ سمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تلف کر دیا۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر ایک باضابطہ تقریب کے دوران شراب، قیمتی موبائل فون، سگریٹ اور دیگر سمگل شدہ سامان کو قانونی ضابطے کے مطابق نذرِ آتش اور تلف کیا گیا۔

کسٹمز ترجمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، کیونکہ غیر قانونی تجارت اور سمگلنگ قومی معیشت، مقامی صنعت اور قانونی کاروبار کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

پاکستان کسٹمز نے واضح کیا کہ سمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق، اب انٹیلی جنس پر مبنی انسدادِ سمگلنگ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، جبکہ سرحدی نگرانی کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک انفورسمنٹ نظام کو بھی مزید جدید اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی خزانے کے تحفظ اور ہر قسم کی سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کے لیے کارروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رکھی جائیں گی۔