سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے عالمی ذمہ داریوں سے فرار ممکن نہیں: لوری اے واٹکنز
Web Desk
30 June 2026
معروف مصنفہ اور عالمی پالیسی کی ماہر لوری اے واٹکنز نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی سفارت کاری کی حقیقی اور تاریخی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ کوئی بھی ریاست اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا اعلان کر کے اپنی عالمی قانونی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہو سکتی۔
اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) سے متعلق منعقدہ ایک خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لوری اے واٹکنز نے کہا کہ اس اہم موضوع پر اظہارِ خیال کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت سب کے سامنے ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 60 برس سے زائد عرصے تک مؤثر انداز میں کام کرتا رہا، حالانکہ اسے ایک انتہائی مشکل اور پیچیدہ مقصد کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں دریاؤں سے متعلق معاہدے بنیادی طور پر ریاستوں کے درمیان تنازعات کو روکنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ کے حوالے سے بھارت کو جو باضابطہ خطوط ارسال کیے، وہ محض کوئی انتظامی یا تکنیکی شکایت نہیں تھی بلکہ ایک انتہائی اہم قانونی معاملہ تھا۔ دنیا کے دیگر دریائی نظاموں کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ اس نوعیت کی صورتحال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ بھارت نے اس معاملے میں عالمی عدالتوں کے فیصلوں کو مسترد کیا۔
لوری اے واٹکنز نے بین الاقوامی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ویانا کنونشن کے مطابق تمام بین الاقوامی معاہدوں پر فریقین کو نیک نیتی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے پرمیننٹ انڈس کمیشن (مستقل انڈس کمیشن) کو عالمی معیار کے مطابق ایک غیر معمولی اور قابلِ قدر ادارہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت مشترکہ معائنے اور تنازعات کے حل کا ایک مربوط، مرحلہ وار نظام وضع کیا گیا ہے۔ اگر فریقین کے درمیان آبی معلومات کا تبادلہ رک جائے تو اس سے بداعتمادی، غلط اندازوں اور بالآخر خطے میں کشیدگی کو جنم ملتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی بین الاقوامی آبی معاہدے کی اصل طاقت فریقین کے درمیان رابطوں کے تسلسل اور مؤثر تعاون میں ہی مضمر ہوتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
6 July 2026
ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک
6 July 2026
صدر، وزیراعظم کا شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت
6 July 2026
قومی تعلیمی ایمرجنسی کے دو سال بعد بھی ملک میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر
6 July 2026
بہاولنگر: مسلح کار سواروں نے 2 لڑکیوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا
6 July 2026
آج سے 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
6 July 2026
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، جلتی بس سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا
6 July 2026
سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو
6 July 2026