LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا

ملک کو نقصان پہنچانے والے اور سازشیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں: گورنر پنجاب

Web Desk

28 June 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے اور اس کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر درحقیقت پاکستان کے دشمن ہیں۔

میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ ملک میں امن و استحکام، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے جمہوری راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے سیاسی و سماجی حلقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب اپنے تمام تر ذاتی اور سیاسی اختلافات کو یکسر بھلا کر ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ایک پیج پر جمع ہو جائیں۔ سردار سلیم حیدر نے میانوالی کے عوام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میانوالی کے غیور لوگوں سے دلی محبت کرتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کو اقتدار ملے گا، وہ میانوالی کی دیرینہ محرومیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرے گی اور یہاں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دے گی