LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

گلگت بلتستان اسمبلی نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب مؤخر

Web Desk

28 June 2026

گلگت بلتستان اسمبلی میں یکم جولائی کو ہونے والی نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے خود تقریب مؤخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دیگر اہم مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔ امجد حسین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا: “پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میری حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جس کے پیشِ نظر تقریب کو ری شیڈول کیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔” واضح رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر ہیں اور وہ دوسری مرتبہ جی بی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔