گوگل میپ کی مبینہ غلط رہنمائی، راستہ بھٹکنے والے کراچی کے خاندان پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
Web Desk
28 June 2026
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں راستہ بھٹک کر غیر محفوظ علاقے میں پہنچنے والے کراچی کے ایک خاندان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔
ذرائع اور پولیس حکام کے مطابق، کراچی کے علاقے ناظم آباد کا رہائشی خاندان کار میں سوار ہو کر کراچی سے کوئٹہ جا رہا تھا۔ سفر کے دوران یہ خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ (Google Maps) کی غلط رہنمائی کے باعث شاہراہ سے بھٹک کر دشت کے انتہائی حساس اور دور افتادہ علاقے ‘کھنڈ’ پہنچ گیا۔ کھنڈ کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی کو دیکھتے ہی اس پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ علی جمیل موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ گاڑی میں سوار ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود دو کمسن بچے اس ہولناک فائرنگ میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقتول علی جمیل کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ سے وابستہ تھے اور موبائل فونز کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ مقتول کی لاش اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں صدر موبائل مارکیٹ کی تاجر برادری اور علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
28 June 2026
آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
28 June 2026
سندھ اسمبلی نے مالی سال27-2026 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا
28 June 2026
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
28 June 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پی پی اور جے یو آئی کا سیاسی اتحاد کا اعلان
28 June 2026
لاہور میں خاتون ٹیچر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، سکیورٹی گارڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار
28 June 2026
مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم
28 June 2026
حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز
28 June 2026