کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
28 June 2026
راچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) نے اپنی تاریخ کا ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے کارگو ہینڈلنگ کا 138 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس تاریخی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے اسے ملکی بحری شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کے مطابق، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے رواں سال 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا اپنا سابقہ ریکارڈ عبور کر کے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی کامیابی وزارتِ بحری امور اور کے پی ٹی کی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے کا ایک مضبوط بحری اور تجارتی مرکز (میری ٹائم ہب) بنانے کے لیے جامع اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اور ملک کی بندرگاہوں کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے اور ان کی توسیع کے لیے اقدامات کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی، ایڈمرل شاہد احمد نے کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ کی بین الاقوامی سطح پر مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورٹ کی مجموعی استعداد کار، آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کی بدولت اتنے بڑے پیمانے پر کارگو کی نقل و حمل کو ریکارڈ وقت میں ممکن بنایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپ کی مبینہ غلط رہنمائی، راستہ بھٹکنے والے کراچی کے خاندان پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
28 June 2026
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
28 June 2026
آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
28 June 2026
سندھ اسمبلی نے مالی سال27-2026 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا
28 June 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، پی پی اور جے یو آئی کا سیاسی اتحاد کا اعلان
28 June 2026
لاہور میں خاتون ٹیچر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، سکیورٹی گارڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار
28 June 2026
مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم
28 June 2026
حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز
28 June 2026