LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ آبنائے ہرمز پر لڑائی کے باعث شیڈول امریکا ایران مذاکرات معطل آزاد کشمیر کا مسئلہ جذبات نہیں، عقل و دانش سے حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم حافظ نعیم کی راجہ ناصر سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر روز ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ: عالمی ادارۂ صحت فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک ایرانی سپریم لیڈر کا امریکی و اسرائیلی حملوں پر قانونی کارروائی کا حکم آبنائے ہرمز کے اطراف اب بھی جھڑپیں، جنگ ختم ہونی چاہئے: ایران، عراق اسحاق ڈار کا بحرینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ایرانی حملے، بحرین کا سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ایران کا امریکہ کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، 3 جوان شہید ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ

لاہور میں خاتون ٹیچر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، سکیورٹی گارڈ سمیت 2 ملزمان گرفتار

Web Desk

28 June 2026

صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاقت آباد میں اسکول کی خاتون ٹیچر پر مبینہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسکول کے سکیورٹی گارڈ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت اسکول کے سکیورٹی گارڈ محسن اور اس کے ساتھی اسد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اسکول کا سکیورٹی گارڈ محسن چھٹی کے بعد خاتون ٹیچر کو باتوں میں ورغلا کر اپنے دوست کے گھر لے گیا، جہاں دونوں ملزمان نے خاتون کو نشہ آور یا بے ہوشی کی دوا پلائی اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ خاتون کو ہوش آیا تو ملزمان نے انہیں زبردستی گھر سے باہر نکال دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس پی اسد علی نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانے میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے درندے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور پولیس ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانا یقینی بنائے گی۔