تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
Web Desk
27 June 2026
امریکا نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر ایرانی حملے کے جواب میں ایران کے اندر متعدد عسکری اہداف پر ایک بار پھر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے ان دعوؤں کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی کر دی ہے، جس کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر ‘سیرک’ میں رات گئے شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور حکام کی جانب سے نقصانات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر جاری ایک باضابطہ بیان میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر 27 جون کو کی گئیں۔ سینٹ کام کے مطابق، ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز کے قریب پاناما کے پرچم بردار ایک ایسے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جا رہا تھا۔ عالمی تجارتی راہداری پر اس حملے کے جواب میں امریکی فورسز نے ایکشن لیا۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، فضائی کارروائیوں میں ایران کی فوجی نگرانی کا نظام اور مواصلاتی مراکز ، فضائی دفاعی تنصیبات (ایئر ڈیفنس سسٹمز)، ڈرون ذخیرہ گاہیں (ڈرون اسٹوریج سائٹس) اور سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس تازہ ترین فوجی ٹکراؤ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے اور بین الاقوامی بحری تجارتی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظام کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026