سی بی ڈی بلیوارڈ ہیوی بائیکرز کیلئے نوگو ایریا قرار، سی ٹی او لاہور کا بڑا اعلان
Web Desk
27 June 2026
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر میں امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے سی بی ڈی بلیوارڈ کو ہیوی بائیکرز کے لیے ‘نوگو ایریا’ قرار دے دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق، ہیوی بائیکرز ٹولیوں کی شکل میں مین بلیوارڈ پر ریسنگ، تیز رفتاری اور شدید شور شرابے کا باعث بنتے ہیں، جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی کے پیش نظر اب ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خصوصاً ویک اینڈ نائٹس (تعطیلات کی راتوں) پر ون ویلنگ، خطرناک کرتب اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں سخت کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ شہر بھر کی نائٹ شفٹ ٹریفک پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹولیوں کی صورت میں ہلڑبازی کرنے، سڑکیں بلاک کرنے اور ون ویلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی ڈی مین بلیوارڈ، ڈیفنس مین بلیوارڈ اور کینال روڈ پر خصوصی نگرانی اور سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ سی ٹی او لاہور نے والدین سے بھی دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں، کیونکہ تیز رفتاری اور خطرناک بائیک رائڈنگ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے جہاں بائیکرز کے خلاف ایکشن ہوگا، وہی ہیوی وہیکلز (بڑی گاڑیوں) کی بھی خصوصی چیکنگ کی جائے گی
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم
27 June 2026
غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کا خواب اب ممکن نہیں رہا، بیورو آف ایمیگریشن کی شہریوں کو وارننگ
27 June 2026
درفشاں سلیم کی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی
27 June 2026
کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
27 June 2026
پنجاب کاڈیالوجی میں تشخیصی ٹیسٹ بند، امجد علی جاوید نے معاملہ ایوان میں اٹھا دیا
27 June 2026
کوئٹہ میں معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
27 June 2026
پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
27 June 2026
چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال
27 June 2026