پنجاب کاڈیالوجی میں تشخیصی ٹیسٹ بند، امجد علی جاوید نے معاملہ ایوان میں اٹھا دیا
Web Desk
27 June 2026
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) میں گزشتہ کئی روز سے تشخیصی ٹیسٹ معطل ہونے کا سنگین معاملہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اٹھا دیا گیا۔ حکومتی رکنِ اسمبلی امجد علی جاوید نے اس عوامی مسئلے کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کرائی۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 روز سے ہسپتال میں مریضوں کے ضروری تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہو رہے، جس کے باعث پنجاب بھر سے آنے والے دل کے غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ حکومتی رکن کے اس احتجاج پر وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا کہ”ہسپتال میں ٹیسٹ مستقل بند نہیں کیے گئے، بلکہ کچھ انتہائی ضروری تشخیصی مشینیں اچانک خراب ہونے کے باعث یہ عارضی صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، جسے ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔” ایوان میں غریب مریضوں کی حالتِ زار پر بحث کے بعد صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے فوری طور پرشنوائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس تکنیکی تعطل کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر کے پی آئی سی میں تشخیصی ٹیسٹوں کا سلسلہ جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا
18 September 2026
کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی
18 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم
18 September 2026
پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان
18 September 2026
اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت
18 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار
18 September 2026
وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026