طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری
Web Desk
27 June 2026
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں ملک کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔
لاہور، میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بادل گرجیں گے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ کے اضلاع میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق، آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے، حدِ نگاہ (Visibility) متاثر ہونے اور بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔صوبائی اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں، کچے مکانات اور بڑے سائن بورڈز سے دور رہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کاڈیالوجی میں تشخیصی ٹیسٹ بند، امجد علی جاوید نے معاملہ ایوان میں اٹھا دیا
27 June 2026
کوئٹہ میں معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
27 June 2026
پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
27 June 2026
چیف جسٹس آئینی عدالت کا دورہ روس، لیگل فورم میں شرکت، عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال
27 June 2026
سرگودھا زیادتی کرکے 14 سالہ لڑکے کو زندہ دفن کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
27 June 2026
وینزویلا کے اثرات، بلوچستان میں کل سے اب تک 5 زلزلے ریکارڈ، مزید جھٹکوں کا امکان
27 June 2026
صدر آصف علی زرداری کا آئندہ ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع
27 June 2026
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا مالیاتی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد افراد گرفتار
27 June 2026